the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چقندر سلاد میں استعمال ہونے والی عام سبزی ہے تاہم اسے اکثر کھانا امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر جیسے جان لیوا امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چقندر کے جوس کو اکثر پینا بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے۔ تحقیق میں بتایا کہ چقندر میں پائے جانے والی غذائی نائٹریٹ خون کی شریانوں کو کشادہ کرکے بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، جس سے اعصابی نظام کے اس تحرک کا امکان بھی کم ہوتا ہے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتا ہے۔ اس تحقیق کے دوان بیس نوجوانوں کو چقندر کے جوس یا دیگر چیزوں کا استعمال کرایا گیا جس کے بعد ان کے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور دیگر عوامل کا



جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے چقندر کا جوس استعمال کیا تھا، ان میں بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عوامل کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چقندر کا جوس لوگوں کو ذہنی طور پر جوان رہنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ چقندر کے جوس میں شامل اجزاءانسانی جسم اور دماغ کو تقویت پہنچا کر ذہن کو متحرک رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے انسان ہر وقت خود کو متحرک محسوس کرتا ہے۔ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی ویک فوریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کا جوس بڑھتی عمر کے افراد کے ذہن کو تقویت پہنچا کر اسے فعال رکھتا ہے، جس سے بزرگ افراد کو جوان ہونے کا احساس ہوتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.